ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کااعلان

0


دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کااعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے آسٹریلیا میں ہونے والے مینز اورویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دوہزاربیس کے شیڈول کااعلان کردیا۔ دس ٹیموں پرمبنی ویمنز ایونٹ فروری اور مارچ میں کھیلاجائے گا۔

پاکستانی خواتین چھبیس فروری کوکینبرا میں ویسٹ انڈیزسے پہلامیچ کھیلیں گی۔ اٹھائیس فروری کوانگلینڈ ،یکم مارچ کوجنوبی افریقا اورتین مارچ کوآخری گروپ میچ کوالیفائرسے ہوگا۔پانچ مارچ کوسیمی فائنلز اور آٹھ مارچ کوایم سی جی میں فائنل کھیلاجائے گا۔

سولہ ملکی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اٹھارہ اکتوبرسےپندرہ نومبرتک منعقد ہوگا۔ ۔اٹھارہ سے تئیس اکتوبرتک سری لنکا اوربنگلہ دیش سمیت آٹھ ٹیموں کے درمیان کوالیفائرزکھیلے جائیں گے۔کوالیفائرز کی چارٹاپ ٹیمیں مین راؤنڈ میں شریک ہوں گی۔ویسٹ انڈیز اعزاز کادفاع کرے گا۔

پاکستان دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز،میزبان آسٹریلیا،نیوزی لینڈاوردوکوالیفائرز کے گروپ میں شامل ہے۔بھارت،جنوبی افریقا،انگلینڈ،افغانستان اوردوکوالیفائرز دوسرے گروپ میں ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان چوبیس اکتوبرکوآسٹریلیاکےخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔انتیس اکتوبرکوگرین شرٹس کاٹکراؤکوالیفائر اوراکتیس کونیوزی لینڈ سے ہوگا۔تین نومبرکوویسٹ انڈیز اورچھ نومبرکودوسرے کوالیفائر سے مدمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بیس کے سیمی فائنل گیارہ اور بارہ نومبرکو کھیلے جائیں گے۔فائنل ایم سی جی میں پندرہ نومبرکوشیڈول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.