بنگلہ دیش کے خلاف جیت پر پاکستان کا ورلڈ کپ سفر ختم

0

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے کرکٹ ورلڈکپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 94رنز سے ہرادیا اس کے ساتھ ہی پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا۔

لاڈرڈ کرکٹ گراونڈ پربنگلا دیش کے خلاف آخری لیگ میچ میں پاکستان نے ٹاس تو جیت کر پہلے بیٹنگ کی،اوپنر فخر زمان 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 96 رن بنا کر آوٹ ہوئے، امام الحق سنچری کرکے ہٹ وکٹ ہوگئے، محمد حفیظ پھر سیٹ ہو کر اسپنر کا شکار ہو گئے، عماد وسیم نے 43رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ اور ز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنائے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 221رنز پر آوٹ ہوگئی، شاہین شاہ آفرید ی نے پانچ کھلاڑی آوٹ کئے۔

پاکستان ٹیم نے اسٹریلیا، انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز ہارے جب کہ سری لنکا کے خلاف بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

پاکستان کی ٹیم بد قسمت رہی رن ریٹ بھی کم تھا اور اسے بارش والے میچ کے باعث ورلڈ کپ سے آوٹ ہونا پڑا ، دوسری طرف نیوز ی لینڈ پاکستان کے برابر گیارہ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.