32سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لیے لائسنس جاری

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بحران کا شکار الیکٹرانک میڈیا کیلئے اچھی خبر، 8نئے نیوز چینلز کو لائسنس مل گئے۔

پیمرا نے تین کیٹیگریز میں 32 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا ان میں آٹھ نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز کے چینلز ہیں۔

انٹرٹینمنٹ کے 16 اور ریجنل زبانوں کے 12 چینلز کے لائسنسوں کی نیلامی کی گئی،چار مزید کیٹگریز کی نیلامی کا عمل آج(جمعہ) ہوگا،پیمرا ہیڈ کوآرٹرز میں سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کی نیلامی ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ شفاف انداز میں نیلامی کررہے ہیں.نئے چینلز سے کاروبار کے زیادہ مواقع پیدا ہونگے.

نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز کے آٹھ چینلز کی بولی 6 کروڑ 35 لاکھ سے شروع ہوئی اور 28 کروڑ35 لاکھ تک پہنچی اور پہلے آٹھ بولی دہندگان کو کامیاب قرار دیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ چینلز کے 27 لائسنسوں میں سے 16 اہل کمپنیوں کو 16 لائسنس ملااور بولی 4 کروڑ 85 لاکھ روپے کی تک لگی ریجنل زبانوں کے 12 لائسنسوں کی بولی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچی.

ٹاپ بارہ کمپنیاں اہل قرار دی گئیں ،پیمرا آج سپورٹس،زراعت،تعلیم،صحت کی کیٹگریز کے لائسنس کی نیلامی کریگا،پیمرا کو تین کیٹگریز کے لائسنسوں کے اجراء سے 4 ارب 28 کروڑ روپے سے کی آمدن ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.