پی ٹی ایم کےچند افراد غیروں کے ہاتھوں میں کھل رہےہیں،آرمی چیف

0

راولپنڈی (زمینی حقائق ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پی ٹی ایم بذات خود مسئلہ نہیں، چند افراد غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پشاور کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے پشاور کور کے آڈیٹوریم میں جامعات کے طلبہ سے بات چیت کی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پی ٹی ایم بذات خود مسئلہ نہیں ہے، پی ٹی ایم کے چند لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بیرونی مدد لینے والے چند لوگ مقامی آبادی کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، آرمی چیف کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام یابیاں حاصل کیں، اب وقت ہے کہ اس کے ثمرات سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعے منتقل کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کے مسائل کا دراک ہے ،حکومت اور سکیورٹی فورسز قبائلیوں کے مسائل پر بلا تفریق حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،

انھوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور پاکستان نوجوانوں کا ہے۔

بات چیت کے دوران طلبہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل حمایت اور ملک کے روشن مستقبل کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کااظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.