فیفا ورلڈ کپ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کوہرادیا،تیونس و ڈنمارک برابر
فوٹو : سی این این
دوحہ : فیفا ورلڈ کپ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کوہرادیا،تیونس و ڈنمارک برابر،سعودی عرب کی ٹیم نے 2،1 کے فرق سے سابق عالمی چمئپن شکست دے کر میگا ایونٹ میں کیا فاتحانہ آغازکیا۔
قطرکےلوسل گراونڈ پریہ سنسنی خیز میچ کھیلا گیا، پہلے ہاف میں لیونل میسی نے پیلنٹی کک پرگول کرکے ارجنٹائن کو برتری دلادی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی۔
سعودی عرب کی ٹیم نےدوسرا ہاف اپنے نام کرلیا،اور یکے بعد دیگرے دو گول کردیئے۔ پہلا گول صالح الشہری جب کہ دوسرا گول سلیم الدوسری نے کیا۔
لیونل میسی کی ٹیم آٰخر تک سعودی گول پوسٹ پر تاابڑ توڑ حملوں کے باوجود میچ برابر نہ کرسکی،پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سعودی ٹیم نے نفسیاتی برتری بھی حاصل کرلی
سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کےلئے ارجنٹائن نے آخری منٹ تک تابڑ توڑ حملے کئے مگر تمام کوششیں بے سود رہیں، سعودی عرب کی برتری ختم نہ ہوسکی۔
سعودی عرب کے خلاف ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی یہ پہلی شکست ہے، اس سے پہلےدونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کھیلے گئےتھے،دو ارجنٹائن نے جیتے اور دو برابر ہوئے تھے پانچواں میچ سعودی عرب نے جیت لیا ہے۔
ورلڈ کپ کو22 نومبر کا دوسرا میچ تیونس اور ڈنمارک کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیمیں سر توڑ کوششوں کے باوجود کوئی گول نہ کرسکیں۔
Comments are closed.