انگلینڈ کا افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں جیت سےآغاز

پرتھ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کا افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں جیت سےآغاز کیا۔

افغان بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی پوری ٹیم صرف 113 رنز بناسکی ، انگلینڈ نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،انگلش بولر سیم کرن افغانستان کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔

http://

سیم کرن کی تباہ کن بولنگ کے باعث افغانستان کی ٹیم 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ابراہیم زادران کے 32 اور عثمان غنی کے 30 رنز کے علاوہ کوئی افغان بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ 

افغانستان کے آخری 5 کھلاڑی صرف تین رنز کے اندر پویلین لوٹ گئے،انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن صرف 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، مارک ووڈ اور بین اسٹوکس 2،2اور کرس ووکس نے ایک وکٹ لی۔

انگلش ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی،کپتان جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز نے 19 رنز بنائے۔ 

دباو کے باوجودلیام لونگسٹن کے ناقابلِ شکست 29 رنز کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ 

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

انگلینڈ کے سیم کرن کو تباہ کُن بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کو 2 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل ہوگئے۔ 

http://

افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللّٰہ زازئی، وکٹ کیپر رحمٰن اللّٰہ گُرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللّٰہ زادران، عثمان غنی، محمد نبی، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور فرید احمد ملک شامل تھے۔

انگلش ٹیم کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، ڈاوڈ ملان، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لونگسٹن، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل تھی۔ 

Comments are closed.