ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 40 ہوگئی

آماسرہ، ترکی : ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 40 ہوگئی،حکام کے مطابق دھماکہ شمالی ترکی کے ایک قصبے آماسرہ میں ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بحیرہ اسود کے ساحلی صوبے بارٹن کے قصبے اماسرا میں واقع سرکاری ٹی ٹی کے اماسرا میوسی مدورلوگو کان میں جمعہ کی شام دھماکہ ہوا تواس وقت شفٹ میں 110 کان کن کام کر رہے تھے۔

ترکی کےوزیر توانائی فاتح درماز نے کہا کہ 15 افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں جن میں سے اکثریت کان کی گیلری میں تھی جہاں آگ ابھی تک جل رہی تھی۔

ترک وزیر صحت نے کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں40 مزدور ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے،فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ بارٹن میں ہمارے 11 مریضوں کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جب کہ اس حوالے سے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فتح درماز نے کہا کہ ٹیموں نے کان میں دھماکے کے بعد ایک گیلری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سے 11 کارکن اس علاقے میں ہیں جہاں آگ لگی ہوئی ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق 4سے 5 کارکن اس علاقے میں ہیں جہاں ڈینٹ واقع ہیں۔

کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ فرحتین التون کے مطابق، بچائے گئے 58 میں سے 11 کارکن ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ فائرڈیمپ کی وجہ سے ہوا۔

  یہ بارودی سرنگوں میں آتش گیر گیسوں کا ایک دھماکہ خیز مواد ہوتا ہے،گزشتہ شام 6:15 بجے کے بعد سے درجنوں مزدور زیر زمین پھنسے ہوئے ہیں۔

تقریباً 150 اہلکار تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، بارٹن کے گورنر نورٹیک ارسلان نے پہلے کہا تھا کہ 12 مزدوروں کو کانوں سے نکالا گیا تھا اور کم از کم 49 پھنس گئے تھے۔

صدررجب طیب ایردوان اپنا دورہ منسوخ کرکے آماسرہ پہنچ پہنچ رہے ہیں انھوں نے انسانی جانیں بچانے کےلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔

جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں اسٹینڈ بائی پر تھیں۔ ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ پڑوسی صوبوں سمیت علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

Comments are closed.