ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

فائل:فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف اپیل میں اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی۔ ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کی۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے، اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

Comments are closed.