بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکا تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے، وزیر خارجہ نے کہا فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش دیں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئرپروگرام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انھوں نے کہاپاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق جوبائیڈن کے بیان پر تشویش ہوئی ہے،جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیر اعظم سے بات کی ہےجس کے بعد امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے، یوکرین روس معاملے پرپاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔ بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکا تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نےغلط فہمی کی بنیاد پر بیان دیا ہوگا، وزیر خارجہ کا کہنا ہے یہ ایک فنڈریزنگ تقریب تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کا پاکستان سے متعلق بیان غیر رسمی گفتگو کا حصہ تھا، امریکی سفیر کو ڈیمارش کیلئے طلب کیا ہے، ہمیں انہیں اپنے بیان کی وضاحت کا موقع دینا چاہیے۔

انھوں نےعمران خان کے دورہ کراچی سے متعلق کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص کراچی آئے تھے، وہ کہتا ہےکہ لانگ مارچ کے بعد سندھ کو آزادی دلوائے گا، سندھ کے لوگوں نے تو آمریت کا بھی سامنا کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا سندھ کے عوام نے اپنےحقوق کی جدوجہد میں کردار ادا کیا، آپ کے خلاف جدوجہد کراچی سے ہی شروع ہوئی تھی، ہمارے تاریخی لانگ مارچ کے بعد آپ کو خدا حافظ کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہانے کہا کہ کل ہونے والے ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں، ایک نمائندہ جیت کر اگلے دن استعفیٰ دے گا اور پیپلز پارٹی امیدوار اگلے دن عوام کی خدمت کریں گے۔

Comments are closed.