نواز ،زرداری ٹیلی فونک رابطہ، ضمنی الیکشن پر مشاورت، عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو
فائل:فوٹو
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم اور سابق صدر کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔
ذرائع کاکہناہے کہ نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Comments are closed.