رمیض راجہ قومی ٹیم کے کھیلنے کے انداز کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ قومی ٹیم کے کھیلنے کے انداز کی حمایت میں سامنے آگئے، کہاقومی ٹیم کے کھیلنے کے انداز میں کوئی غلطی نہیں ہے، رمیض راجہ نے بیٹنگ اسٹائل پر تنقید مسترد کردی.

چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے کہااسی انداز سے کھیلنے ہوئے ٹیم نے اسی فیصد کی شرح سے کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے کا اپنا ایک انداز ہے، اپنا طریقہ ہے۔

رمیض راجہ کا کہنا ہے میرے حساب سے اس طریقے میں کوئی غلطی نہیں ہے، بارہ ماہ سے اسی طرح کی کرکٹ کھیلنے ہوئے پاکستان نے اسی فیصد کی شرح سے کامیابیاں سمیٹی ہیں، کئی سنسنی خیز میچز جیتے ہیں۔

انھوں نے یاد دلایا کہ مختلف ایونٹس میں ناک آوٹ کے مرحلے تک پہنچے ہیں، بٹن دبا کر آسٹریلیا کی طرح کھیلنے کی باتیں اور ماڈرن ڈے کرکٹ کے تجزیے درست سہی مگر ہمارے لڑکے اپنے انداز سے کھیل کر جیتتے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی پلیئرز آف دی ایئر میں قومی کرکٹرز آئے، اتنی بڑی تعداد میں ایساکہاں ہوتا ہے؟

کہا جاتا ہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم پرانے زمانے کی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا’میں اس تجزیے کو درست مانتا ہوں لیکن ٹیم نے اسی طرح کامیابی بھی حاصل کرتی رہی ہے، ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے ہم نے ایک طریقہ کار شروع کیا ہے۔

رمیض راجہ نے دعویٰ کیا کہ اگلے چار برسوں میں آپ کو تیار گھوڑے ملیں گے جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہوں گے، ہم موجودہ ٹیم پر اتنا ہی دباؤ ڈالیں گے جتنا ڈال سکتے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ بہتر ہو رہا ہے اور وہ فائٹ کر رہے ہیں۔

Comments are closed.