انگلینڈ نے پاکستان کو67 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
لاہور: انگلینڈ نے پاکستان کو67 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی،ساتواں میچ ضابطے کی کارروائی ثابت ہوا،کیچز پکڑے نہ رنز کر پائے ،پاکستانی کھلاڑی پہاڑ جیسا ہدف دیکھ کر ہی ہمت ہار گئے۔
بابراعظم نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے دو کھلاڑی 39 رنز پر آوٹ ہوئے تو فیصلہ درست لگ رہا تھا پھر حسب سابق مہمان ٹیم نے گئیر تبدیل کیا اور پاکستانی باولرز کی درگت بنانی شروع کردی۔
انگلینڈ کی اننگز میں اہم مواقعوں پر بابراعظم نے یکے بعد دیگرے دو کیچز ڈراپ کئے جب کہ ایک کچ محمد وسیم جونئر نے چھوڑا جس کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا۔
ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔
ڈیوڈ ملان نے ا78 رنز اور بروک نے 46 رنز بنا کراپنا بھر پور کردار ادا کیا،انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، محمد وسیم جونئر کو 4 اوورز میں 61رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، ایک کچھ بھی ڈراپ کیا۔
#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/qC8HVxODgZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022
پاکستانی بیٹنگ کا آغاز بابراعظم نے چوکا مار کرکیا مگر اگلی بال پر کیچ ہاتھ میں تھما دیا، رضوان آف اسٹمپ کی بال کو مڈ وکٹ پر کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوئے،افتخار 29، خوشدل 27،آصف علی7، نواز9 اور شان مسعود نے 56 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ ٹیم نے 67 رنز سے پاکستان کو آوٹ کلاس کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی،ڈیوڈ ملان پلیئر آف دی میچ اور بروک مین آف دی سیریز قرار پائے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، یوں انگلش ٹیم نے 67 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں تین میچز ہوئے۔
Comments are closed.