چین کے قومی دن پر اسلام آباد دوستی کے رنگ سے روشن ہو گیا
اسلام آباد (شِنہوا) چین کے قومی دن پر اسلام آباد دوستی کے رنگ سے روشن ہو گیا، اسلام آباد میں قومی یاد گارچینی پرچم سے روشن ہوگیا، اس کا اہتمام چین کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا جس سے افق دوستی کے رنگوں سے منور ہوگیا۔
جیسے ہی یادگارسرخ ہوئی تو فضا میں چینی مدھر دھنیں سنائی دینے لگیں تاکہ قومی دن کی خوشیوں کا جشن منانے کے لئے آئے عہدیدار اور عوام محظوظ ہو سکیں۔
یادگار پر سرخ رنگ دیکھتے ہی سیاحوں کو اس بات کا فوری احساس ہوا کہ قومی عمارت نے ہرضرورت کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے والے چینی عوام سے چین کے قومی دن کی خوشیاں بانٹنے کے لئے چمکدار سرخ جوڑا پہن رکھا ہے۔
شِنہوا سے گفتگو میں 34 سالہ امیرمجاہد نے چین کا قومی دن منانے بارے حکومتی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔
قومی یادگار کا دورہ کرنے والے مجاہد نے سرخ رنگ چمکتا دیکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کو چین کے بارے میں مزید جاننے اور انہیں اپنے قریبی دوست چین کے اہم دنوں کو سمجھنے کا موقع دیتی ہیں۔
مجاہد نے شِنہوا کو بتایا کہ چین نے سیلاب سے نمٹنے کے کاموں میں حال ہی میں ہماری بہت مدد کی ہے۔ وہ ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جس نے نہ صرف سیلاب متاثرین کے لئے مالی تعاون مہیا کیا بلکہ نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہو ئے اخلاقی مدد بھی کی اور یہ دونوں مصبیت کے وقت بہت معنی رکھتے ہیں۔
اپنے اہل خا نہ کے ساتھ قومی یاد گار کا دورہ کر نے والی مطالعہ پاکستان کی استانی خدیجہ شوکت نے قومی عمارت میں جشن کا ماحول دیکھتے ہوئے خو شی کا اظہار کیا۔
خدیجہ نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے اپنی جماعت میں طلبا کو پاک چین دوستی کے حوالے سے بتاتی ہیں۔ طلبا چین کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کے حوالے سے جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے باعث گزشتہ برسوں میں دوستی مضبوط ہوئی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہد یداروں نے چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو زبر دست انداز میں سراہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود نے چین کے قومی دن کی چینی حکو مت اور عوام کو مبارکبا د دی اور ملک کے لئے نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شر یف نے چینی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبا رکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بڑی معیشت اور اہم عالمی طا قت ہونے کے ناطے چین بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام کا ذریعہ ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین سدا بہار اسٹریٹجک معاون شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط اور نا قابل تسخیر ہے۔
Comments are closed.