خیبر پختونخوا نے پنجاب کاپہاڑ جتنا341رنز کا ہدف پورا کرلیا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق)پاکستان کپ 2019کے چوتھے روز خوشدل شاہ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت خیبر پختونخوا نے پنجاب کو4وکٹوں سے ہرا دیا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ 2019کے چوتھے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر341رنز بنائے۔افتخار احمد نے شاندار سنچری سکور کی،انہوں نے 101گیندوں پر12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105رنز بنائے۔

سمیع اسلم نے68،خرم منظور نے 57،سعد علی نے 46اور کامران اکمل نے 30رنز بنائے۔کے پی کے کی طرف سے سہیل خان نے تین جبکہ زوہیب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 46.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،خوشدل شاہ نے96گیندوں پر11چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر154رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

عدنان اکمل نے79،محمد سعد نے 43اورعادل امین نے 42رنز بنائے۔خوشدل شاہ اور عدنان اکمل نے چھٹی وکٹ کی پارٹنر شپ میں229 رنز بنائے۔

پنجاب کی جانب سے حسین طلعت نے دو جبکہ سہیل تنویر،محمد اصغر،احسان عادل اور محمد عرفان جونیئر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

کے پی کے خوشدل شاہ کو ان کی ناقابل شکست اننگ پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا قرار دیا گیا۔ چھ اپریل کو فیڈرل ایریا اور سندھ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.