ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا 70سالہ عہد تما م ،96سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
فوٹو: فائل
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا 70سالہ عہد تما م ،96سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، برطانیہ میں 10دن سوگ کا اعلان،شہزادہ چارلس بادشاہ بن جائیں گے۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش تھی اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کیا،ملکہ کے پسماندگان میں ان کے 4 بچے، آٹھ پوتے اور 12 پڑ پوتے ہیں۔
ملکہ برطانیہ کے 70 سالہ دور میں 15 وزرائے اعظم تبدیل ہوئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
ملکہ کی آخری رسومات 10روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی،پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا،ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔
ملکہ الزبتھ دوئم کی سوانح حیات
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں، وہ برطانوی بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے جارج ششم کی بیٹی تھیں، وہ 1945 میں فوجی خدمات انجام دینے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون بنیں۔
ملکہ الزبتھ دوئم اپنے والد کے فروری 1952 میں انتقال کے بعد ملکہ بن گئی تھیں مگر ان کی باضابطہ تاج پوشی 2 جون 1952 کو ہوئی،وہ
چھ سے زائد چیرٹیز کی سر پرست اور 54 ممالک کی دولت مشترکہ کی بھی سربراہ تھیں۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا دور 70 برس رہا، وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ سربراہ مملکت تھیں، اپنی زندگی میں ملکہ الزبتھ نے دودفعہ 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا۔
ملکہ برطانیہ کے دور کے پہلے وزیر اعظم ونسٹن چرچل دوسرے اینتھونی ایڈن،تیسرے ہیرلڈمیکملن، ایلک ڈگلس ہوم چوتھے، ہیرلڈ ولسن پانچویں ،ایڈورڈ ہیتھ چھٹے ، جیمز کیلگن ساتویں، مارگریٹ تھیچر ملکہ کے دور کی آٹھویں، جان میجر نویں، ٹونی بلیئر ملکہ کے دور کے دسویں وزیراعظم رہے۔
گورڈن براؤن گیارویں ،ڈیوڈ کیمرون بارویں ،ٹریزامے تیرویں اور بورس جانسن چودھویں وزیراعظم رہے۔لزٹرس پندرویں وزیراعظم ہیں جنہیں ملکہ نے حکومت بنانے کی خود دعوت دی اور وہ اب بھی وزیراعظم ہیں۔
چارلس بادشاہ بن گئے، کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیاگیا
ملکہ کے انتقال کے بعدبرطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری اعلامیہ کے مطابق چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق شاہ چارلس اپنا نام تبدیل کرنے کا اختیار استعمال کرسکیں گے، شاہ چارلس، کنگ آرتھر،کنگ فلپ یا کنگ جارج میں سے ایک نام اپنے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے، جانتاہوں اس نقصان کو ملک اور دولت مشترکہ کے ممالک علاوہ دنیا بھر میں کیسامحسوس کیا جائیگا۔
Comments are closed.