آئی سی سی کاپاک افغان کھلاڑیوں کے مابین تلخی کا نوٹس ،جرمانہ عائد کر دیا
فوٹو : انٹرنیٹ
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1567914835567861763?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567914835567861763%7Ctwgr%5Ec36a5ddff378727f32fe8dd5b89a56e72b198d8d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2370379%2F16
آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونےوالے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ19ویں اوور کی پانچویں بال پر آؤٹ ہونے کے بعد آصف اور فرید ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔
Comments are closed.