ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر، شاداب 4 نواز کی 3 وکٹیں
شارجہ: ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر، شاداب 4 نواز کی 3 وکٹیں، شروعات نسیم شاہ نے کی اور ابتدائی 2 کھلاڑی آؤٹ کئے، ایک وکٹ دھانی کے حصے میں آئی.
ہانگ کانگ کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا، 10 اضافی رنز اضافی تھے تھے، پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کےلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا،آخری اوور میں خوشدل خان کے 4 چھکوں کی مدد سے 29 رنز نے بڑا ہداف دینے مدد دی۔
بابراعظم 9 رنز بنا کر 13 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے اس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان کے درمیان 116 رنز کی شراکت ہوئی۔
فخر زمان نے41 بالز پر53 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان57 بالز پر 78 اور خوشدل خان 15 بالوں پر35 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
ہانگ کانگ کی طرف سے گرنے والی دونوں وکٹیں احسان خان نے حاصل کیں ۔
ہانگ کانگ نے ٹاس جیت، پاکستان پہلے بیٹنگ کر رہا ہے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بھارت کے خلاف میچ ہارنے والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔
ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس ہارا اور پہلے بیٹنگ کرے گا۔
بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا ہے کہ کوشش کریں گے ہانگ کانگ کو بڑا ہدف دے سکیں جب مخالف کپتان نے پاکستان کو محدود رکھنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
پاکستان ٹیم جیتنے کی صورت میں سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی جب افغانستان، سری لنکااور بھارت پہلے ہی اس مرحلے تک پہنچ چکے ہیں۔
Comments are closed.