خواب دیکھنے والے منظور وسان کا نیب سے نجات کا خواب پورا ہوگیا

اسلام آباد: خواب دیکھنے والے منظور وسان کا نیب سے نجات کا خواب پورا ہوگیا ، مخلوط حکومت کے اہم رہنما کی انکوائری کتاب بند کردی گئی۔

قومی احتساب بیورو نے مخلوط حکومت میں شامل جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما کے خلاف انکوائری ختم کرنے کااعلان کردیاہے۔

قومی احتساب بیورو نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کو خودخط لکھا ہے، جس میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیب منظور وسان کے خلاف 2005ء سے 2019ء تک بنائے گئے اثاثوں کی انکوائری کر رہا تھا تاہم اب ایگزیکٹو بورڈ کی سفارش پر انکوائری بند کردی گئی ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق منظور وسان کے خلاف نیب انکوائری فائنل رپورٹ اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری پر بند کی گئی ہے۔

Comments are closed.