ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، عمران خان
فوٹو : اسکرین گریب
گجرات: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، عمران خان کا کہنا تھا غلام قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی، بڑی کامیابی کے لیے بڑا خواب دیکھنا ضروری، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کے جلسے نے گجرات میں جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، مجھے معلوم ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں۔
انھوں نے کہا ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو پٹرول 150 روپے اور ڈیزل 145 روپے تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، میں قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، قوم میں شعور آ چکا ہے اس کے بعد انقلاب آئے گا۔
"پاکستان میں جہاں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ میری پارٹی اور پوری قوم اس مشکل میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، میں سیلاب متاثرین کے لئے مزید پیسے اکٹھے کروں گا تا کہ ان کی مشکلات جلد دور کی جائیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خطاب#GujaratJalsa#گجرات_کپتان_کا pic.twitter.com/V8nRcESVN2— Hamza Rasheed (@Hamzarsd) September 2, 2022
عمران خان نے کہا کہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے، آج مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی تک قوم کی پرواز اوپر نہیں جاتی، غلام اوپر نہیں جا سکتے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں، قائداعظم ایک غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے۔
سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی عزت نہیں کرتے اس لئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، پی ڈی ایم والے جو مرضی کرلیں، اب میچ نہیں جیت سکتے.
Chairman PTI @ImranKhanPTI at the historic #GujratJalsa pic.twitter.com/JXSfNivJpr
— PTI (@PTIofficial) September 2, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا عزت پیسے سے نہیں مل سکتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، ہم نے اپنے لوگوں کو حقوق دینے ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی مانگنے والا آئے تو مجبوری بتا کر ہی پیسے مانگتا ہے، واپس نہیں کرتا، ہم ایک عظیم قوم ہیں لیکن سب سے پہلے ہمیں خود کو آزاد کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے اس ملک کے انصاف کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی میں ہم نے کمزروں کو تحفظ دینا ہے، روس مجھے کم قیمت پر تیل دے تو میں کیوں نہ لوں۔
کہابھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟، یہ روس سے سستاتیل نہیں لیں گے کیونکہ امریکا ناراض ہوگا، جنہیں مسلط کیا گیا ہے انہیں جو آرڈر ملے گا وہ کریں گے، میری حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
Tomorrow I’ll visit flood affected victims-@ImranKhanPTI #GujratJalsa pic.twitter.com/K23OaHoGgu
— PTI (@PTIofficial) September 2, 2022
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو شور مچا کہ پاکستان میں مہنگائی ہو گئی ہے، بلاول نے ڈرانے کیلئے مہنگائی مارچ کیا بولے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گی، شہباز شریف ہر روز کہتے تھے تم آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہو، ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔
امپورٹڈ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئی تھی، پہلے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ان کے کیسز معاف کیے، ہمارے دور میں بجلی 18، آج 36 روپے یونٹ ہے، میرے اوپر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کرا دیں۔
Comments are closed.