وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیدی، کہا کہ اگر انتقامی کارروائی شروع دیتے ہوئے کہا سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل شام سے باتیں ہورہی ہیں کہ فلاں کو ہٹادیں گے اور گرفتار کردیں گے ، اگر ایسی حرکت کی تو گورنرراج کی سمری وزارت داخلہ نے پیش کرنی ہے۔

وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا، پنجاب میں میرے داخلےپرپابندی لگائی تو گورنرراج کے نفاذ کا جواز ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا انھوں نے توشہ خانہ میں 50ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے، تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونےکے بعد ن لیگ کا فیصلہ تھا الیکشن میں جائیں، اتحادیوں اور محب وطن کےمشورے کے بعد شہبازشریف نے ذمہ داری قبول کی.

انھوں نے دعویٰ کیا کہ آج ہم سرخرو ہیں اور الحمدللہ پاکستان دیوالیہ ہونےسے بچ گیا اور آئندہ چند مہینوں میں صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔

رانا نثا اللہ نے خبردار کیا کہ پنجاب یا کے پی سے چڑھائی کا فیصلہ کیا تو ہم انھیں وہیں پر روکیں گے، ایسابالکل نہ سمجھیں کہ اسلام آباد آنے کیلئے سہولت کاری کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ہر قیمت پر واپس آئیں گے اور اگلا الیکشن لیڈ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں 63اے کی تشریح جو سپریم کورٹ نے کی یہ کبھی نہیں چل پائے گی ، آئین میں ترامیم کرنا سپریم کورٹ کا اختیارنہیں پارلیمان کا ہے۔

Comments are closed.