اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم

اسلام آباد: اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت میں اعتراضات ختم کئے گئے.

 کورٹ نے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم کردیئے، اس سے قبل سماعت کیلئے منظور نہیں ہو سکی تھی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.