انٹر بینک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ، 225 کاہوگیا

کراچی:ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کا انتہائی برا حال ہے، ڈالر کو پر لگ گئے ، انٹر بینک مارکیٹ میں مزید تین روپے ایک پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 225 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ادھر سٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں بھی 227 پوائنٹس کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا تاریخ ساز اضافہ ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے اضافے کے ساتھ 224 روپے 50 پیسے میں ٹریڈتھی۔

Comments are closed.