ملک میں مون سون کے نئے سپیل کی انٹری

اسلام آباد:مون سون ہوائیں آج سے شدت کیساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی محکمہ موسمیات نے 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس سے راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، مردان ، فیصل آباد اور لاہور میں 20 سے 23 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندلی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے

محکمہ موسمیات نے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، جامشورو، میرپورخاص، لاڑکانہ ، سکھر اوربینظیر آباد میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب اورسندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

ایڈوائزری میں این ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کے عملے کی دستیابی یقینی بنانے گاڑیوں کو سیلاب سے متاثرہ نشیبی علاقوں اور نالوں سے دور رکھنے کی ہدایت کر دی جبکہ فلڈ ایمرجنسی کی صورتحال میں لوگوں کے انخلا کو فوری طور پر شروع کرنے اوراربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ محکموں کو ڈی واٹرنگ پمپس اور پٹرول کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرد ی۔

Comments are closed.