فٹبال ورلڈ کپ سے قبل قطر کا بڑا فیصلہ، شراب پر پابندی عائد
دوحا: فٹبال ورلڈ کپ سے قبل قطر کا بڑا فیصلہ، شراب پر پابندی عائد کردی، اسٹیڈیم کے اندر شراب لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فٹا ل بال ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے قطر میں قطر میں شروع ہو رہا ہے جو کہ 28 دسمبر تک جاری رہے گا۔
قطری حکام اورفٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان یہ معاملہ طے پایا ہے کہ شائقین میچ سے قبل اور بعد میں صرف بیئر لے سکیں گے۔
تاہم اس بات کی پابندی ہو گی کہ میچ کے دوران اور اسٹیڈیم کے اندر بیئر بھی نہیں پیش کی جائے گی.
میچ شروع ہونے سے پہلے اور ختم ہونے کے بعد اسٹیڈیم کے باہر چند مخصوص اسٹالز پر صرف بیئر دستیاب ہو گی۔
قطر میں رواں سال ہونے والا فیفا ورلڈکپ کسی بھی مسلم ملک میں ہونے والا فٹبال کا پہلا ورلڈکپ ہوگا اس لئے قطری حکام نے بعض معاملات قبل از وقت طے کئے۔
قطر نے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے 2010 میں حقوق حاصل کیے تھے اور بہت منفرد اور زبردست اسٹیڈیمز بنائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 کے فٹبال ورلڈکپ کے لیے فیفا نے برازیل پر دباؤ ڈالا تھا کہ اسٹیڈیم میں شراب لانے کی پابندی ختم کی جائے جس کے بعد برازیل نے پابندی ہٹا لی تھی۔
Comments are closed.