پولیس و انتظامیہ سن لے، قانون توڑنے والوں کے نام لکھ رہے ہیں، عمران خان

مظفر گڑھ : چیئر مین تحریک انصاف نے کہا ہے پولیس و انتظامیہ سن لے، قانون توڑنے والوں کے نام لکھ رہے ہیں، عمران خان نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ پنجاب کی پولیس اور انتظامیہ کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کرکے دیکھ لیں حکمران شکست کھائیں گے۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہاصرف 7 دن ہیں، اگلے پیر کو آپ کا احتساب شروع ہو جائے گا، جو چوروں کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا جس جس نے قانون توڑا اس کا کڑا احتساب ہوگا، سب سے کہتا ہوں قانون کے مطابق چلیں کسی کو غیر قانونی کام میں نہ پڑیں، ضمنی انتظامیہ چوروں کی چھٹی کر دے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہ آپ نے آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے، پیسہ، پولیس اور جو مرضی کر لیں جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، امریکا نے یہاں ملک کے ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا، گھر گھر جا کر ایک پیغام دیں الیکشن نہیں، پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

انھوں نے کہا امریکی سازش سے پاکستان کے بڑے ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا، امریکا میں کویئ شخص ضمانت پر ہو تو چپڑاسی بننے نہیں دیا جاتا، امریکا نے یہاں پر ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا، ہم نے چوروں اور خاص طور پر لوٹوں کو شکست دینی ہے۔

بد تمیزی کیاہے؟ تم چور ہو۔ چور کو چور کہنا بد تمیزی نہیں

عمران خان نے کہا ارسطو احسن اقبال کہتا ہے کرپشن کے باوجود ملک ترقی کر جاتے ہیں ، یہ بھی کہا کہ عمران نے بد تمیزی سکھائی ہے کہا اس میں بد تمیزی کیاہے؟ تم چور ہو۔ چور کو چور کہنا بد تمیزی نہیں ہے۔

لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بہت زیادہ بڑھی ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافہ ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا ہے ، لوگوبتاو! مہنگی ہمارے میں زیادہ تھی یا اب ہے؟عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمہ کےلئے آنے والوں نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا۔

عمران خان نے کہا کہ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، لودھراں کے لوگوں بتاؤ ہمارے دور میں مہنگائی کم تھی یا زیادہ؟ ہم نے کسانوں کے لیے تین سو ارب روپے کا پیکج دیا اور اب کسان رل رہا ہے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 سال سے بر سر اقتدار دو خاندانوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، نواز شریف اور آصف زرداری غدار ہے، پیٹرول کے ساتھ ساتھ فضل الرحمان کو بھی مہنگا کردیا ہے۔

نیوٹرلز چپ کر کے دیکھتے رہے اور یہ دونوں کرپشن کرتے رہے

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز چپ کر کے دیکھتے رہے اور یہ دونوں کرپشن کرتے رہے، جب بھی نیوٹرلز آتے ہیں یہ چیری بلاسم پالش کرنا شروع کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بھی ہمارے دور میں بہت زیادہ سستی تھی، اب تو نہ بجلی ہے اور قمیت بھی بہت زیادہ ہے،گیس 45 فیصد مہنگی کردی گئی ہے۔

عمران خان نے سوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، آپ نے لوٹوں کو شکست دینی ہے۔ سری لنکا میں کیا ہوا؟ پرانے ڈاکو حاکم تھے جبکہ وہ بھی ان دونوں کی طرح کرپٹ اور غدار تھے۔

انھوں نے کہاہم کب تک امریکہ کی غلامی کرتے رہیں گے، ہم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے، شہباز شریف تم اور تمہارا بھائی دونوں چور ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں آج تک کسی کے سامنا جھکا ہوں اور نہ ہی آپ کو جھکنے دوں گا جبکہ یہ ہمشہ دھندلی سے الیکشن جیتے ہیں، ایمانداری سے کچھ نہیں کر سکتے۔

سابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا کہ وہ حمزہ شہباز سے مل کر دھاندلی کی تیاریاں کررہا ہے، شہباز شریف کی تو عادت ہے گورے کو دیکھیں تو پالش شروع کردیتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لودھراں کے امیدوار نے گھر گھر جاکر میرا پیغام دینا ہے، لوگ باہر نکلیں اور پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں۔

Comments are closed.