احسن اقبال نے چور چور والی بات گوگی پیرنی کی طرف موڑ دی
فوٹو: فائل
لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے چور چور والی بات گوگی پیرنی کی طرف موڑ دی، ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لوگوں نے جوابی نعرہ بازی کی ہے۔
اپنے خلاف ایک فیملی کی طرف سے چور چور کے نعرے بازی کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے خوداپنے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ آج بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی۔
واضح رہے کہ بھیرہ میں جب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال موٹروے پر کچھ خریداری کیلئے ایک ریسٹورنٹ میں گئے تو انھیں ایک فیملی نے گھیر لیا اور ان کے گرد جمع ہو کر چورچور کی نعرہ بازی کی، جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر انہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔
آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو”
جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 8, 2022
احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دیے گوگی پیرنی کا حساب دو، تاہم ویڈیو میں جوابی نعرہ بازی کا کوئی تاثر سامنے نظر نہیں آرہا۔
عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی تو لوگ کیسے انہیں چھوڑ دیں گے
اس واقعہ پر تبصر ہ کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جب وفاقی وزیر احسن اقبال قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ دیں گے تو یہ بھگتنا ہی پڑے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ برقع پہن کر نکلیں گے تب بھی پکڑے جائیں گے، احسن اقبال جیسوں کے لیے یہ بے عزتی والی بات نہیں ان جیسے کہتے ہیں کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگی قائدین نے بیرونی طاقتیں کی گود میں بیٹھ کر سازش کی، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی تو لوگ کیسے انہیں چھوڑ دیں گے، احسن اقبال مشورے دیتے تھے کہ چائے کی آدھی پیالی پیو اور ملک بچ جائے گا، ا۔
سابق صوبائی وزیرنے کہا کہ چیری بلاسم کو پتہ تھا ان کے ساتھ کیا ہونا ہے، چیری بلاسم کو بس وزیر اعظم بننے کا شوق تھا، زرداری صاحب ان کو وزیر اعظم بنا کر دور سے مزے لے رہے ہیں۔
Comments are closed.