احسن اقبال کوایک فیملی نے گھیر لیا، چور چور کی نعرہ بازی ، لوگ ویڈیوز بناتے رہے
فوٹو : اسکرین گریب
اسلام آباد: احسن اقبال کوایک فیملی نے گھیر لیا، چور چور کی نعرہ بازی ، لوگ ویڈیوز بناتے رہے، احسن اقبال بولتے رہے مگر چور چور کا شور زیادہ تھا ان کی آواز دب گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی موٹروے پر ایک برگرشاپ میں کچھ خریداری کیلئے گئے اس دوران مہنگائی کی ستائی ایک فیملی سے سامنا ہوگیا، جنھوں نے احسن اقبال کے گرد گھیرا ڈالا اور چور چور کی نعرہ بازی شروع کردی۔
اس دوران شاپ میں موجود دیگر لوگ اس زبانی احتجاج سے لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ کچھ اس منظرکو دیکھ کر ویڈیوز بناتے رہے جو دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں بلکہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔
A crowd greets Ahsan Iqbal of PMLN at McDonald’s bhera interchange. #PMLN #PakistanUnderFascism #Pakistan #AhsanIqbal pic.twitter.com/gUR0sGxX0a
— JawadHacan (@lawyerchronicle) July 8, 2022
اس واقعہ پر تبصر ہ کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جب وفاقی وزیر احسن اقبال قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ دیں گے تو یہ بھگتنا ہی پڑے گا۔
یہ برقع پہن کر نکلیں گے تب بھی پکڑے جائیں گے،فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ برقع پہن کر نکلیں گے تب بھی پکڑے جائیں گے، احسن اقبال جیسوں کے لیے یہ بے عزتی والی بات نہیں ان جیسے کہتے ہیں کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگی قائدین نے بیرونی طاقتیں کی گود میں بیٹھ کر سازش کی، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی تو لوگ کیسے انہیں چھوڑ دیں گے، احسن اقبال مشورے دیتے تھے کہ چائے کی آدھی پیالی پیو اور ملک بچ جائے گا، ا۔
سابق صوبائی وزیرنے کہا کہ چیری بلاسم کو پتہ تھا ان کے ساتھ کیا ہونا ہے، چیری بلاسم کو بس وزیر اعظم بننے کا شوق تھا، زرداری صاحب ان کو وزیر اعظم بنا کر دور سے مزے لے رہے ہیں۔
Comments are closed.