ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، پہلی دونوں پوزیشنز پاکستان بیٹرز کے پاس
دبئی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، پہلی دونوں پوزیشنز پاکستان بیٹرز کے پاس ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئ رینکنگ میں امام الحق کو ان کی محنت کا صلہ مل گیا ہے اور وہ بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں پہلا نمبر بدستورپاکستان کے تینوں طرزکی کرکٹ کے کپتان بابراعظم کا ہے جب کہ دوسرا نمبر تبدیل ہوگیا ہے۔
ایک عرصہ سے اچھی بیٹنگ دکھانے والے پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن کی 14 درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین میں آگئے۔
باولنگ رینکنگ میں شاہین شاہ شامل ہیں تاہم پہلی تین پوزیشنز پر نہیں ہیں،ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔
دوسر ے نمبرپر آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ ہیں جب کہ تیسرا نمبر کیوی بولر میٹ ہینری کا ہے۔
پاکستانی اسپیڈ اسٹارشاہین آفریدی بدستورچوتھے نمبر پر ہیں، پانچویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا موجود ہیں جب کہ افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹے نمبرپرآگئے۔
Comments are closed.