قومی اسمبلی مزاق بن گئی ،بجٹ پر کوئی بحث کےلئے تیار نہیں، خورشید شاہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے پربرہم کہا قومی اسمبلی مزاق بن گئی ،بجٹ پر کوئی بحث کےلئے تیار نہیں، خورشید شاہ نے کہا وزیراعظم اور وزیرخزانہ بھی اسمبلی آ ئیں ، خالی ایوان میں تقاریر کا کیا فائدہ۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خورشید نے کہاکہ ایوان میں وزراء اور ارکان کی عدم موجودگی پر پر دکھ ہوتا ہے، اگر اسمبلی نہیں آنا تو پھر الیکشن کا اعلان کریں ، ایوان نہیں چل رہا ، کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ایوان میں ارکان کیوں نہیں آتے، جو آرہے ہیں ان کا کیا قصور؟ جو ارکان آئیں دو گھنٹے بیٹھے ہیں اور بے عزتی کرا کے چلے جائیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ پر کوئی بولنے والا نہیں ہے، اچھا بجٹ ہونے کے باوجود ارکان کیوں تقاریر نہیں کر رہے؟ یہ طریقہ رہا تو ایوان میں ہم بھی نہیں آئیں گے، جب تک ارکان نہ آئیں کورم پورا ہونے تک کارروائی معطل کریں، خالی ایوان میں تقاریر کیوں ہوں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آپ اگر کارروائی معطل نہیں کریں گے تو میں کورم کی نشاندھی کروں گا، ارکان جو نہیں آتے وہ انتخابات میں لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے میں خوش ہیں، وزیراعظم کو بھی ایوان میں بٹھائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوہم نےمذاق بنادیا، وزیرخزانہ کہاں ہے؟، خورشید شاہ نے کہا ممبران ایوان میں آئیں توہاؤس چلائیں ورنہ سب گھرجائیں اور الیکشن کرائیں۔
خورشید شاہ کی تقریر کے بعد اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 30 منٹ کیلئے معطل کردی اور انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے درست نکات اٹھائے ہیں، خورشید شاہ خود بھی وزیر ہیں اور وہ ایوان میں آتے ہیں، ارکان کو اس ایوان کو وقت دینا چاہیے۔
Comments are closed.