پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملتان کی شدید گرمی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا، یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 14 سال بعد کوئی بین الاقوامی کرکٹ میچ ہوگا.
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج شام 4 بجے مدِ مقابل ہوں گی، اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان ٹیم اور نکولس پوران کی قیادت میں ویسٹ انڈین ٹیم میں پہلے ون ڈے کو جیتنے کی کوشش کریں گی۔
دونوں ٹیموں کے کپتان اپنے کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس کی امید کر رہے ہیں اور جیت کے لیے بھی پُرعزم ہیں، محمد رضوان کی موجودگی میں محمد حارث کے کھیلنے کا امکان نہیں ہے.
یہ میچز راولپنڈی میں شیڈول تھے مگر
ملکی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی سے ملتان منتقل ہونے والی اس سیریز کے دوران شائقین گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈری کی رنگینیاں نہیں دیکھ سکیں گے۔
انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث شائقین فضا سے خوبصورت منظر پیش کرنے والے اسپائیڈر کیمرے کی کوریج سے بھی محروم رہیں گے۔
Comments are closed.