حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں تباہی مچا دی، 14 وکٹیں
لندن(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باولرحسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں تباہی مچا دی،14 وکٹیں لے کر کھوئی ہوئی فارم بحال کردی ہے۔
حسن علی نے ایک بار پھرجارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں نو وکٹوں کے بعد دوسرے میں پھر پانچ وکٹیں حاصل کرلیں ، بیٹسمینوں پر پاکستانی فاسٹ باولر نے دھاک بٹھا دی۔
حسن علی نے ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت مخالف ٹیم محض 246 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
قومی کرکٹر نے 15 اوورز کروائے اور 45 رنز دیکر حریف ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں، فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولرحسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments are closed.