لاہورہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )لاہورہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم، وقت بھی خود مقرر کردیااور عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ کل ساڑھے گیارہ بجے حلف لیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی تیسری درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، آج شام ہی یہ فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا۔
عدالت نےحمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا حکم دیاہے
لاہور ہائی کورٹ نے، حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، پنجاب حکومت کی طرف سے لارجر بنچ بنانے کی استدعا پر کہا گیا اب فیصلہ محفوظ کر چکے ہیں.
جسٹس جواد احسن کا حمزہ شہباز کے وکیل کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا مشورہ، حمزہ شہباز کی طرف سے تیسری بار عدالت جانے کے دوران جسٹس جواد احسن اور حمزہ شہبازکے وکیل کے مکالمہ ہوا۔
ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کا حمزہ شہباز کے وکیل سے مکالمے میں کہنا تھا کہ ہائی کورٹ تو آرڈر پاس کرچکی ہے آپ توہین عدالت دائرکرلیتے۔
اس دوران جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عدالت کا حکم نہ مانے۔ہائی کورٹ نے دو آرڈر پاس کئے لیکن انہیں نظرانداز کیا گیا۔آئین میں جوراستہ نظرآیا وہ اختیار کروں گا۔
حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف نہ لینے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس میں کہا کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق 2 فیصلوں پرعمل نہ ہونا عدلیہ اورپاکستان کی عزت کا سوال ہے۔
حمزہ شہباز نے بطور وزیر اعلیٰ حلف نہ لینے کے خلاف تیسری مرتبہ لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، جس میں موقف اپنا یا ہے کہ
صدر مملکت اور گورنر کو حلف کے لیے ہدایات جاری کی گئیں لیکن حلف نہیں لیا گیا۔
درخوست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 26 اپریل کے فیصلے میں گورنر کو آئین کے تحت عمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں تاہم گورنر پنجاب نے ایک بار پھر عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔
حمزہ شہباز کی طرف سے عدالت کو آگا ہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے بھی فاضل عدالت عالیہ کی آبزرویشن کا احترام نہیں کیا۔صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غدارانہ اور توہین آمیز ہے اوردونوں کا رویہ غداری کی کارروائی کا متقاضی ہے۔
لاہو ر ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبے کے شہریوں اورحمزہ شہباز کے بنیادی حقوق کے لئے ہائی کورٹ مداخلت کرے اورصوبے کوآئینی طریقے سے چلانے کے لئے حلف لینے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ میں تیسر ی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.