سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری پر حملے کا مقدمہ درج
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ رات اسلام آباد میں چندلوگوں نے ہوٹل میں قاسم سوری پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
ایف آئی آرکے مطابق قاسم سوری سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ میں موجود تھے، اس دوان ان ساتھ عدیل، ڈاکٹر عارف اور کچھ خواتین بھی تھیں،مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔
ن لیگی غنڈوں کی عوام نے خوب درگت بنائی اور بزدل بھاگ گئے۔ اس حملے کا حساب انشاء اللہ بھکاریوں سے لیں گے۔ pic.twitter.com/jk9BuExcmo
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 28, 2022
قاسم سوری مہمانوں کے ساتھ سحری کیلئے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران 15 سے 20 لوگوں کا جتھہ آیا اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، ملزمان باہم صلاح مشورے سے مسلح ڈنڈوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے ۔
حملہ آورملزمان نے نعرہ لگایا کہ کوئی بچ کر نہ جانے پائے ، ایف آئی آر کے مطابق وہاں موجود لوگ بھی خوفزدہ ہوئے، دوسری طرف سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی بھی ہوئی کرسیاں بھی پھینکی گئیں۔
دوست و احباب، پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام پریشان نہ ہوں میں بلکل خیریت سے ہوں، ان امپورٹڈ بزدلوں سے ہر محاذ پر دو دو ہاتھ کریں گے۔ #MarchAgainstImportedGovt#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/uCBnnQa8o2
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 28, 2022
قاسم سوری پر حملے کی ویڈیو رات سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، قاسم سوری کا موقف ہے کہ موقع پر موجود لوگوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ویٹرز تک نے ان کا مارا اور بھگا دیا۔
Comments are closed.