وزیراعظم کا وفد مسجد نبوی پہنچنے پر پاکستانیوں کی نعرہ بازی، متعدد گرفتار
فوٹو: اسکرین گریب
الریاض( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم شہباز شریف کا وفد مسجد نبوی پہنچنے پر پاکستانیوں کی نعرہ بازی، متعدد گرفتار،وفدشامل مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کیخلاف بھی مدینہ میں نعرہ بازی،مسجد نبوی کے احاطے میں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے چور چور کے نعرے لگائے ، مسجد کی بے حرمتی پر مظاہرین کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈ پا وائرل ہونے والی ویڈیز میں دیکھا جاسکتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کے ساتھ ساتھ لوگ چل رہے ہیں نعرہ بازی بھی کرتے ہیں اور ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں۔
What happened in Masjid e Nabvi is immoral, unethical and extremely stupid.
Grow up Pakistanis, Show some grace that is mosque of our beloved Holy Prophet!!! #توہین_مسجد_نبوی_نامنظور pic.twitter.com/5xnk5hXLyL— Ahmed Awan 🙌 (@ahmedawan_1998) April 28, 2022
پاکستانیوں کے احتجاج کے دوران مریم اورنگزیب کے گرد سکیورٹی اہلکارچل رہے تھے جو انھیں تحفظ فراہم کرتے رہے تاہم کسی نے نعرہ بازی کرنے والوں کو روکا نہیں، اس دوران ایک شخص نے شازین بگٹی کے بال بھی کھینچ لئے۔
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھی مسجد نبوی کے احاطے میں نعرہ بازی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقام کی پامالی کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) April 28, 2022
اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز آ جانے کے باعث نعرہ بازی کے حق میں اور مخالفت میں دلائل کا سلسلہ جاری ہے حکومت کے حامی مذمت کررہے ہیں جب کہ مخالفین احتجاج کا دفاع کررہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی چل رہے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے حامی لوگ بھی مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کررہے ہیں جن میں عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل بھی شامل ہیں۔
کاش ایسا نہ ہوتا
احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیےکچھ وڈیوز میں دیکھا کہ لوگوں نے مارنے کی کوشش کی
اس کو کسی صورت میں سپورٹ نہیں کیا جا سکتا
آپ کا غصہ بجا ہے
احتجاج ریکارڈ کروائیں
مقدس جگہ کا تقدس اور اخلاقی دائرہ دونوں کا خیال رکھیں#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 28, 2022
ٹوئٹر پر مریم نواز کی طرف سے ایک سابق ٹویٹ اور ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جارہاہے جس میں عمران خان کے بطور وزیراعظم خانہ کعبہ میں کسی شخص نے فقرہ کسا اور مریم نواز نے کہا یہ تو مکافات عمل ہے ۔
واقعہ کے بعد مدینہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسجد نبوی میں نعرے بازے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاشرے کی تباہی ہے اسے بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔
مریم اورنگزیب نے اپنی گفتگو کے دوران کہا میں اس سرزمین پر سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتی تاہم انھوں نے بغیر نام لئے عمران خان پر تنقید کی اور کہا میں اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتی ، اس شخص نے معاشرے میں تباہی کی۔
Please respect Masjid e Nabvi.
Don’t do politics in such Holi places.
Very shameful act. pic.twitter.com/4DbspYQO3B— Muhammad Nabeel (M.N) (@Nabeel989999) April 28, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے بھی نعرے بازی کی مذمت کی اور کہا کہ آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پورے عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
بعد میں سعودی پولیس نے مسجد نبوی کے احاطے میں نعرہ بازی کرنے والے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیاہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.