پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا
فوٹو: فائل
راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر کا خدشہ ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجے شروع ہونا ہے تاہم گزشتہ کی بارش کے باعث اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ میچ کے آغاز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کیلئے ابھی اپنے حتمی ٹیموں کااعلان نہیں کیا ہے اور میچ شروع ہونے سے قبل فائنل ٹیموں کااعلان ہوگا ، اوپننگ کیلئے امام الحق اور عبداللہ شفیق کی توقع ہے جب کہ وسیم جونیئر کو بھی ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان 24سال بعد آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کررہاہے اور سو فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ فل ہاوس ہو گا۔
آسٹریلیا ٹیم کے کپتان نے پیٹ کمنز نے تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کوئی ایشو نہیں ہے ہماری تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔
Comments are closed.