سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی حکومت بنانے کی مخالفت کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی حکومت بنانے کی مخالفت کردی ، ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت بنانے کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی منطق ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہامیں نئی حکومت کے حق میں نہیں ہیں، اس سے ملک، سیاست کو نقصان ہوگا۔
نئی حکومت کی مخالفت کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط ہوگئے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبر ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی حکومت بنانے کا کوئی مقصد ہے نا کوئی منطق ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارا الیکشن چوری ہوا ہے، ملک کے الیکشن نظام میں کوئی خرابی نہیں۔
تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئے کہا کہ نمبرز پورے ہیں، مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبر ہیں، لوگ آرہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی ٹکٹ کیساتھ گئے تو عوام اچھا سلوک نہیں کرے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لینے دینے والی سیاست ناکام رہی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن میں ہوتی ہے، مسلم لیگ (ق) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے مشورہ دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں رہنے دیں، عدم اعتماد وفاق میں ہو رہا ہے، صوبے میں الیکشن نہ کروائیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد عوام کو رائے کے حق کا موقع دیا جائے، اگلے چند دنوں میں اجلاس طلب کرنے کے لیے تحریک جمع ہوجائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب اور جہانگیر ترین لندن میں ہیں، ملاقات ہوجائے تو اچھا ہے، تحریک عدم اعتماد آئی تو اس کے وقت کا تعین مشاورت سے ہوگا۔
Comments are closed.