ترکی کے سرکاری ادارے کے صدر کی پاکستانی طلبہ سے ملاقات

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترکی کے سرکاری ادارہ برائے مذہبی امور (دیانت) کے صدر ڈاکٹر علی ارباش نے اسلام آباد میں ترکی سے فارغ التحصیل طلباء کی تنظیم (ٹیولپ) کے صدر سیف الاسلام خان اور ٹرسٹی ممران سے ملاقات کی۔

ترکی کے سرکاری ادارے کے صدر کی پاکستانی طلبہ سے ملاقات میں دوسرے موضوعات کے علاوہ خاص طور پر پاکستانی طالبعلموں کے ترکی میں تعلیمی مواقعوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر علی ارباش نے ترکی المنائی (ٹیولپ) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم دونوں ممالک کے ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ملاقات میں مذہبی امور (دیانت) کے نائب صدر ڈاکٹر سلیم آرگن اور ترکی المنائی (ٹیولپ) کے ٹرسٹی ممران محمد انس خان، جمیل احمد قریشی، حفیظ الرحمان ، وقاص بشیر خان نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے اختتام پر المنائی کے صدر سیف لاسلام خان نے ڈاکٹر علی ارباش اور ڈاکٹر سلیم آرگن کو یادگاری شیلڈیں پیش کیں۔

Comments are closed.