ٹاک شو کے دوران تھپڑ لگنے سے مہمان کرسی سے گر نے کی ویڈیو

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد( ویب ڈیسک)ٹی وی پروگرام کے دوران مہمان گتھم گتھا ہو گئے،ٹاک شو کے دوران تھپڑ لگنے سے مہمان کرسی سے گر نے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ مناظر یوکرین میں ایک ٹی و ی پروگرام کے دوران دیکھنے کو ملے ، ان دونو ں روس او ر یوکرین کے درمیان کشیدگی کے دوران ہر شخص غصے سے بھر ا پڑا ہے اس کا ایک مظاہرہ لوگوں نے ٹاک شوکے دوران دیکھا۔

پروگرام میں شریک ایک صحافی نے میزبان کی طرف سے پیوٹن کے خلاف سوال کا جواب نہ دینے پر اپوزیشن جماعت کے ایک لیڈر کے قریب جاکراس وقت اسے تھپڑ دے مارا جب وہ محو گفتگو تھا۔

یہ ٹی وی پروگرام یوکرین اور روس کے بیچ بحران سے متعلق تھا جس میں شریک ایک صحافی نے اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے مہمان پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد دونوں شو کے دوران گتھم گتھا ہو گئے۔

 

جھگڑے سے قبل مباحثے میں جب سیاست دان نیسٹر شوفریش سے یہ پوچھا گیا کہ آیا روسی صدر ولادی میر پوتین ایک مجرم ہیں ؟شوفریش نے کرملن کی مذمت کو مسترد کرتے ہوئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اس پرمہمان صحافی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اسٹوڈیو میں ہمارے بیچ ایک روسی ایجنٹ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ شوفریش یوکرین میں اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یہ پارٹی روس کی ہم خیال ہیں۔

صحافی یوری بوتوسوف اپنی جگہ سے اٹھ کر شوفریش کے پاس گیا اور اچانک سے ان کے چہرے پر ہاتھ جڑ دیا۔ اس کے بعد شوفریش کو زمین پر گرا دیا جسے وہاں موجود لوگوں نے مشکل سے چھڑایا۔

Comments are closed.