سعودی یوم تاسیس کے حوالے سے تحریک دفاع حرمین شریفین کا اجلاس

اسلام آباد(پریس ریلیز) تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کو ان کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی ہے.

سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے
مولانا فضل الرحمن خلیل کی میزبانی میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس سے سرپرست اعلی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سرپرست سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، صدر مولنا علی محمد ابو تراب،سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حافظ سجاد قمر اور دیگر نے خطاب کیا.

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور پوری امت مسلمہ حرمین شریفین اور سعودی عرب سے والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔اور اس کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ضیوف الحرمین کی لیے سعودی حکومت کے مثالی انتظامات ہوتے ہیں۔

تحریک دفاع حرمین کے رہنماؤں نے کہا کہ 22 فروری 1727 کو سعودی عرب کی بنیاد رکھی گئی اور اس دن درعیہ (موجودہ ریاض )سعودی عرب کا دارالحکومت بنا۔

رہنماوں نے کہا کہ سفیر خادم الحرمین الشریفین جناب نواف بن سعید المالکی نے ان تعلقات کی مضبوطی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے مابین بھائی چارے کے تاریخی اور دیرینہ رشتے ہیں، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی بھی امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اسلامو فوبیا کے خلاف اسلام کی صحیح تصویر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قیام کے برصغیر کے علماء اور عوام نے نوزائیدہ مملکت کا بھرپور خیر مقدم کیا تھا.

سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ تعلقات اسی طرح جاری و ساری رہیں گے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے.

اجلاس میں نائب صدر مولنا شاہ اویس نورانی، سیکرٹری جنرل مولنا فضل الرحمن خلیل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولنا زاہد محمود قاسمی،نجیب اللہ عابد، قاری عبدالرشید ایڈووکیٹ,رابطہ سیکرٹری مولنا عتیق الرحمن شاہ بھی شریک ہوئے ۔

Comments are closed.