بابراعظم 20اوورز کھیل کر بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچا سکے

فوٹو: پی ایس ایل

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بابراعظم 20اوورز کھیل کر بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچا سکے،90رنز ناٹ آوٹ کی اننگز رائیگاں گئی، شعیب ملک نے28بالز پر52رنز اور ایک وکٹ لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز بابر کی طرف نہ جانے دیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پی ایس ایل سیون کے گیارہویں میچ کا ٹاس ہارا لیکن بڑا ٹوٹل نہ ہونے کے باوجود ان کے باولرز عمر اور سلمان ارشاد نے بیٹرز کو باندھے رکھا اور اوسط بڑھتے بڑتے آخری اوور میں29تک پہنچ گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں173 رنز بنائے اور 174رنز کا ہدف دیا، تاہم کراچی کنگز کی ٹیم 20اوورزمیں ہدف حاصل نہ کرسکی اور9رنز کا خسارہ گلے پڑا۔

http://

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے63بالز پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم باقی کسی بیٹر نے ان کا ساتھ نہ دیا، سابق کپتان اور آل راونڈر کہلانے والے عماد وسیم حسب سابق گراونڈ پہنچے اور بغیر کوئی رنز بنائے واپس چلے گئے۔

کوکبین نے 31، محمد نبی10، شرجیل صفر،صاحبزادہ فرحان صفر، عماد وسیم صفر اور عامر یامین 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے، بابراعظم اپنے بیٹرز کو آتے جاتے دیکھتے رہے خود 90رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے باوجود شکست نہ ٹال سکے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد عمر نے 22رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں، شعیب ملک، حسین طلعت اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی، سلمان ارشاد کو وکٹ نہیں ملی تاہم انھوں نے آخری اوورز میں بہت اچھی باولنگ کی اور صرف24رنز دیئے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، اننگز میں شعیب ملک 28 گیندوں پر 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،زلمی کی طرف سے حضرت اللّٰہ زازئی 41، بین کٹنگ 24 اور کامران اکمل 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کی طرف سے عمید آصف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ عامر یامین کے حصے میں آئی، پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی یہ لگاتار چوتھی شکست تھی

http://

پشاور زلمی کی طرف سے میچ میں کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت ، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، محمد عمر، عثمان قادر اور سلمان ارشاد شامل تھے۔

کراچی کنگز کی فائنل الیوان میں بابراعظم اور شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان، کک بین، عامر یامین، محمد نبی، لوئس گریگوری، عماد وسیم، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد عمران ٹیم کا حصہ تھے۔

Comments are closed.