حکومت کا اسلام آباد میں 15 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت کا اسلام آباد میں 15 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ ہوا ہے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ یہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کروا نے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں ، وزیراعظم آفس نے کسی مشکل کی صورت میں مدد کی بھی پیشکش کی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز بھی وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کا کہہ چکے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات اپریل کے وسط میں ہوں گے تاہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ پر فیصلہ کے باوجود اس پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کہہ چکے ہیں کہ انھیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے ای وی ایم کی تعداد بھی بتا دی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو مخصوص تعداد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراہم کردیں گے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پراستعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین مہیا کردی جائیں گی۔

Comments are closed.