حکومت کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر سرکاری بھتہ ختم کرنے کاعندیہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)حکومت کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر سرکاری بھتہ ختم کرنے کاعندیہ سامنے آیاہے اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونے کی امید ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایوان میں تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پرعوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عوام کوبجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ 33 لاکھ مساجد سے ٹی وی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔

تحریک پر جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کا تعین کرتا ہے ، جب بجلی کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فیول ایڈجسمنٹ بھی ساتھ ہی کی جاتی ہے۔

انھوں نے ایوان میں یقین دلایا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونے کی امید ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی نظرمیں نیپراکی رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اسی اپوزیشن کی جماعتیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن جب اقتدار میں تھیں تو بڑے ڈیم بنانے پر توجہ نہیں دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہی مہمند ڈیم پر کام شروع کروایا۔

Comments are closed.