پارٹی رہنما چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پارٹی رہنما چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز نے حکومتی ترجمانوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماوں کے فعال ہونے کی خبروں کو مسترد کردیاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاحکومتی ترجمان اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلارہے ہیں جارہی ہیں،نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور جلد جلد ہی ان ہاوس تبدیلی دیکھیں گے ۔
مریم نواز نے کہااپنی نااہلی چھپانے کی کوشش میں من گھڑت افوائیں پھیلائی جارہی ہیں حالانکہ سچ یہ ہے کہ عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حکومت ہفتہ ، مہینے نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے ، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا ، امید ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی اور آئین کی بالادستی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں ، حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ ان کی تو کارکردگی ہے ہی نہیں ، ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کررہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے ، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں ، جتنی جلدی پی ڈی ایم کو حکومت گرانے کی تھی اس سے زیادہ جلد ی انہیں خود ہے۔
Comments are closed.