وسیم اکرم،وقاریونس سمیت 127شخصیات سول اعزازات کے لیے نامزد
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کی طرف سے 2019 میں سول اعزاز کے لئے نامزاد شخصیات کی فہرست جاری کر دی گہی۔
18 غیر ملکی افراد سمیت 127 افراد کو سول اعزاز کے لئے منتخب کر لیا گیاصدر پاکستان 12 کیٹیگریز میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز دیں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز دیا جائے گا۔سانحہ مستونگ میں شہید سراج رئیسانی کا نام تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کیاگیا ہے مشہور گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی اور سجاد علی بھی سول ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے ہیں ۔
ان دونوں گلوکاروں کو ستارہ امتیاز سے نوازہ جائے گا اداکارہ بابرہ شریف اور ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ بھی ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیاگیا ہے اداکارہ ریما اور ریسلر انعام بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
اداکارہ مہوش حیات اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کو سول اعزازکے لئے نامزدکیاگیاہے کہ جبکہ تعلیم، صحت، عوامی خدمت، سائنسدان اور انجینئرز بھی سول اعزاز کے لئے نامزد کئے گئے ہیں سول اعزاز 23 مارچ کو یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب میں دئیے جائیں گے۔