مقبوضہ کشمیر میں انوکھا احتجاج، اخبارات نے پہلے صفحات خالی چھوڑ دیے

0


سری نگر(ویب ڈیسک) ایک طرف قابض بھارتی انتظامیہ کا کشمیری میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے دوسری جانب مقبوضہ وادی میں میڈیا نے انوکھا احتجاج کر تے ہو ہے جس کے خلاف تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا۔

کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ خالی صفحات رکھ کر احتجاج کیا گیا۔

تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجاً سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

کمشیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دکھانے والے نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے۔

اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.