اعجاز پٹیل کی بھارت کے خلاف10وکٹیں حاصل کرنے کی ویڈیو
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل نے پوری بھارتی ٹیم آوٹ کردی، یہ کارنامہ انھوں نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ایک اننگز میں 10کھلاڑی آوٹ کر کے انجام دیا اعجاز پٹیل کی بھارت کے خلاف10وکٹیں حاصل کرنے کی ویڈیوبھی وائرل ہو رہی ہے۔
ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آوٹ کردی، بھارت کا مجموعی سکور 325رہا تاہم تمام ٹیم ایک ہی باولر نے آوٹ کی۔
نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے، اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اس سے پہلے یہ کارنامہ جم لیکر اور انیل کملے انجام دے چکے ہیں۔
10 wickets in an innings
well done Ajaz Patel#AjazPatel pic.twitter.com/XTVmTi6btk— Captain Jack Sparrow (@Captainjack567) December 4, 2021
انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں اننگز میں دس آوٹ کئے تھے جب کہ بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 شکار کئے تھے جبکہ عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔
سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں لیکن ایک ہی اننگز میں10وکٹیں لینے والے دنیا میں تین ہی باولرز ہیں جن میں اعجاز پٹیل شامل ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو 325پرآوٹ کرنے کے بعدشدید مشکلات کاشکارہے اور 39رنز پر اس کی 6وکٹیں گر چکی ہیں 3وکٹیں محمد سراج نے حاصل کی ہیں اور دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔
Comments are closed.