رمیض راجہ کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کی راہ ہموار
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کو مزید توسیع دینے کی بجائے رمیض راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور رمیض راجہ کو آگاہ کردیا گیاہے۔
رمیض راجہ کے وزیراعظم ہاوس میں وزٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انھیں تیار رہنے کا عندیہ دیاہے تاہم عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کسی غلط فہمی سے بچنے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات بھی کرائی گئی ہے جس میں بورڈ کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس سے قبل احسان مانی کو بتا دیاگیا تھا کہ انھیں توسیع نہیں د ی جارہی ۔
سوشل میڈیا پر ممتاز کمنٹیٹر اور سابق کپتان رمیض راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کی خبروں پر لوگوں کا مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے اور زیادہ تر لوگ اسے پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے ہیں رمیض راجہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ ہیں انھیں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے حوالے سے بھی سابق صدور کی نسبت زیادہ آگائی ہے۔