راولا کوٹ ہاکس نے میر پور رائل کو43رنز سے ہرادیا

0


مظفر آباد(شہزاد شفیع) کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میر پور رائل کو 43رنز سے ہر ا کر ٹورنا منٹ کی پہلی فتح حاصل کرلی، شعیب ملک کے سوا رائل کا کوئی بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

میر پور رائل کو ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب پہلے ابستام عثمان شنواری کی بال پر آوٹ ہوئے جلد ہی ون ڈان آنے والے بھی زمان کی وکٹ بن گئے اس کے بعد شعیب ملک اور مختار نے اسکور کو 32تک بڑھایا لیکن وہاں مختار بھی19رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

انھوں نے آصف آفریدی کی بال پر بال کو سکوپ کرکے شاٹ فائن لیگ پر کیچ تھما دیا ، نویں اوورمیں51کے مجموعی سکور پر خوشدل خان شاہد آفریدی کو آگے نکل کر کھیلنے کی کوشش میں12رنز بنا کر اسٹمپ ہو گئے۔دسویں اوور میں محمد اخلاق بھی چھکا مارنے کی کوشش میں آصف آفریدی کی بال پر باونڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

محمد اخلاق میر پور رائل کی پانچویں وکٹ تھے اور وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔105کے مجموعی سکور پر پندرویں اوور میں عماد بٹ22رنز بنا کر زمان کی بال پر بولڈ ہو گئے،143پر شعیب ملک کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ وقاص مقصود نے کیا انھوں نے بولڈ ہونے سے قبل 74رنر بنائے ۔

میر پور رائل کے آٹھویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان ارشاد تھے صفر پر انھیں شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کیااور مقررہ 20اوور ز میں رائل 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا سکے، ہاکس کے زمان ، آفریدی اور آصف آفریدی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ایک وقاص مقصود کو ملی جب کہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے میچ کی پہلی اننگز میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائل کو جیت کیلئے 195رنز کا ہدف دے.

میرپور رائل کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تاہم ابتدا میں ان کا فیصلہ اچھا ثابت نہیں ہوا.

ہاکس کے اوپنرز احمد شہزاد اور بسم اللہ خان نے اپنی ٹیم کو سنچری پارٹنر شپ کا اسٹارٹ دیا 12 اوور میں پہلے آوٹ ہونے والے بسم اللہ خان تھے جنھیں عماد بٹ نے کلین بولڈ کیا.
عمر امین بھی عماد بٹ کی وکٹ بنے.

احمد شہزاد 69 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں خوشدل خان کی وکٹ بنے، اس کے بعد دانش عزیز 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے انھیں بھی عماد بٹ نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا.

مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہےمایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔

کپتان شاہد آفریدی نے ثمین گل کے اوور میں 2 چھکے مار کر جارحانہ آغاز کیا تاہم وہ 5 بالز پر 16 رنز بنا کر سلیمان ارشاد کی فل ٹاس بال پر کلین بولڈ ہوگئے.

دوسرے اینڈ پر حسین طلعت آخری اوورز میں بھی سست بیٹنگ کرتے نظر آئے 18 اوورز تک 9 بالز پر 8 رنز بنائے تھے. آصف آفریدی آخری اوور میں 8 رنز بنا کر سلمان کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے.

میرپور رائل کے عماد بٹ نے 3 اور سلمان ارشاد نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ خوشدل خان کے حصے میں آئی، حسین طلعت 16 بالز پر بغیر باونڈری لگائے 18 پر ناٹ آؤٹ رہے.

کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے لئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دی گئی، وفاقی وزیر شہریار خان اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی پہلا میچ دیکھا.

مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہےمایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس پہلے میچ میں مد مقابل ہیں ۔

https://twitter.com/kpl_20/status/1423592506533556227?s=19

شیڈول کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے کرکٹ ایونٹ کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جارہا ہے اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو براہ راست نشر ہوں گے.

کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے لئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہے کی اجازت ہے اور اس کےلیے ٹکٹوں کی شرح 750،1500،2000 اور 2500 روپے رکھی گئی ہے.

جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور وہ اوورسیز واریئر کا حصہ بننے کیلئے پہنچ رہے ہیں،

https://twitter.com/kpl_20/status/1423352510589415425?s=19

پاکستان میں پہلی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں 2500 ایل ای ڈی فلکس لگائی گئی ہے ، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف انگلینڈ میں کرکٹ میچوں کیلئےاستعمال ہوئی ہے۔

آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں میں پریزیڈنٹ سپیچز مقابلہ میں پہلی تین پوزیشن ہولڈرز طالبات بھی کے پی ایل مقابلے دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر گراونڈ مدعو ہیں اور انھوں نے بھی ویڈیوز پیغامات دئیے ہیں.

مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیے5 پچوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا ۔

صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے میچز میں 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی تاہم گراؤنڈ میں صرف ویکسینیٹیڈ تماشائی آسکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل میں مقامی حکومت کے تعاون سے ویکسینشن سینٹر قائم کیاہے، تماشائیوں کو گراؤنڈز میں بھی بنیادی ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.