نئی دہلی ،سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان کی مذمت کرنے سے انکار
نئی دہلی(نیٹ نیوز)سعودی وزیر خارجہ نے بھارت کے دباوٴ کے باوجود پاکستان کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئندہ 2 سالوں میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تاہم سعودی عرب نے بھارت کے دباوٴ کے باوجود پاکستان کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں ابھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تو کیسے پاکستان کی مذمت کریں؟
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے۔
سعودی وزیر نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب اور بھارت مل کر کام کریں گے۔