نجوت سدھو کے حق میں بولنے پر کپل شرما بھی غدار قرار
ممبئی( نیٹ نیوز) سدھو کے بعدکپل شرما کو بھی سدھو کی حمایت کرنے پر بھارت میں ملک کا غدار قرار دیا جارہا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر تو بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر تھے۔
اب کپل کو بھی سدھو کی حمایت کرنامہنگا پڑگیا۔ کپل نے گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کو ”کپل شرماشو“ سے نکالنے پر کہا تھا سدھو پاجی کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے۔
کپل شرما کا کہنا تھا سدھو دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں لہٰذا انہیں شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
انتہا پسند بھارتیوں کو کپل کا سدھو کی حمایت میں دیا گیا بیان پسند نہیں آیا اور بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر اشوک پنڈت سمیت متعدد بھارتیوں نے مخالفت کی ہے۔
انتہا پسندوں نے ”دی کپل شرما شو“ کے شریک پروڈیوسراور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے کپل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جن انڈینز نے مخالفانہ جملے اور کپل شرما کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے ٹویٹ کئے ان میں اشوک پنڈت،ابینو ، سوارما اور دیگر شامل ہیں۔